کرونا وائرس کا خوف، ماسک مہنگے، 'برا' کا بطور ماسک استعمال شروع

کرونا وائرس کا خوف، ماسک مہنگے، 'برا' کا بطور ماسک استعمال شروع
روز بروز نئے شکار کرتا کرونا وائرس پوری دنیا کو اپنے خوف کے حصار میں لیئے ہوئے ہے۔ اب تک 75 سے زائد ممالک اس مہلک وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور دنیا بھر میں اس سے متعلق خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لیکن وہاں کے شہریوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کا منفرد طریقہ نکالا ہے۔ شہریوں نے خواتین سے مخصوص زیر جامے، پھلوں اور سبزیوں کے سخت چھلکے بطور ماسک استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

چینی باشندوں کی وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ' برا' کو بطور ماسک استعمال کر رکھا ہے جبکہ ترشاوہ پھلوں کی مضبوط چھال کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔