اس وقت پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ بین الاقوامی ادارے بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم اس وقت کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہیں۔ اور اس بات کو لازم بنانے کے لیئے کہ کم از کم تحریک انصاف کے اراکین کا ووٹ عمران خان کو جائے ملک کی فوجی اسٹیبلشمنٹ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع جو کہ صورتحال سے واقف ہے اسکے مطابق ملک کی خفیہ ایجنسی کو یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ ممبران قومی اسمبلی کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں۔
جریدے نے لکھا کہ عمران خان نے جو آخری ملاقات فوج اور سپائی ایجنسی کے سربراہ سے کی اس میں بھی سیاسی و آئینی بحران پر بات کی گئی۔