وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد آج گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
شہباز شریف نے اپنے سرکاری معاونین سے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات پر تازہ ترین صورتحال، اب تک ہونے والے نقصانات کے تخمینہ اور متاثرین کی اب تک کی گئی مدد کی تمام تفصیلات معلوم کر کے متاثرین کے لئے اپنا امدادی پیکیج تیار کر لیا ہے۔
ان کا پہلا سرکاری دورہ کل منگل کے روز ہو گا جو گوادر کے بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے والے شہر اور پورے علاقہ میں کسی پاکستانی ایگزیکٹو کا پہلا دورہ ہو گا۔ بعد پہلا دورہ بارش سے متاثرہ شہر گوادر کا کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف منگل کوگوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔اور بارشوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کیلئے امدادای پیکج کا اعلان گے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی دن کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی۔ ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔
گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔ بارشوں کے بعد بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی جس کے باعث شہر میں ڈائریا اور نمونیہ سمیت مختلف امراض پھیلنے لگے۔ گوادر اور گردونواح میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے جہاں گوادر سربندن کے ہسپتالوں میں ڈائریا اور نمونیہ کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد سیوریج کے نامناسب نظام کے باعث برساتی اور نالے کے پانی نے اکثر مقامات پر واٹر سپلائی کی لائنوں کو متاثر کیا ہے جب کہ آلودہ پانی کے استعمال سے امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔