اسرائیل نے کرونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

اسرائیل نے کرونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کا علاج دریافت  کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے مذکورہ تحقیقی ادارے کا دورہ کیا  جہاں انہیں کرونا علاج دریافت کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اینٹی باڈی کرونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔ اسی حوالے سے فروری میں اسرائیلی وزارت سائنس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بننے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے۔


خیال رہے کہ کرونا کے علاج کے لیے دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اور ادارے اس وقت کرونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسینز پر کام کر رہے ہیں جن میں سے پانچ کی انسانوں کی پر آزمائش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی ڈاو میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے بھی اس حوالے سے پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا۔