اسرائیل سے معاہدے پر امریکا کا یو اےای کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کا تحفہ تیار، سعودی عرب سے بھی اسرائیل کو ماننے کی امید

اسرائیل سے معاہدے پر امریکا کا یو اےای کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کا تحفہ تیار، سعودی عرب سے بھی اسرائیل کو ماننے کی امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر امید ہیں کہ سعودی عرب بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔


وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت زیر غور ہے۔

سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ سعودی عرب اسرائیل امارات معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔