تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹلیٹس کاؤنٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز ان کے پلیٹلیٹس میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پلیٹلیٹس کی تعداد 45 سے 42 ہزار تک پہنچی، جب کہ منگل کے روز یہ تعداد مزید کم ہو کر 30 ہزار ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اس حوالے سے ٹویٹ کر کے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد گذشتہ روز 30 ہزار کی قابل قبول حد سے نیچے گر گئے ہیں۔ جس کے بعد ان کو ڈی اے پی ٹی (خون پتلا کرنے والی ادویات) دینا محفوظ نہیں۔ تاکہ دل کے لئے کسی خطرہ/ سٹروک کو کم کیا جا سکے، اچانک بلیڈنگ (خون بہنے) کا خطرہ بھی موجود ہے۔
Former PM #NawazSharif’s Platelet count remain below acceptable cut-off line (30*10^3/uL yesterday), thereby it’s unsafe to introduce DAPT (blood thinner medicines) to minimise threat of a Cardiac event and/or Stroke.
The risk of spontaneous bleeding still remains.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 5, 2019
ڈاکٹر عدنان میں مزید لکھا کہ جناب نواز شریف کی نازک اور غیرمستحکم صحت ان کے بھرپور علاج معالجہ کے انتظامات کی متقاضی ہے۔ ان کے پلیٹلیٹس ایک مرتبہ پھر کم ہو رہے ہیں۔ اس کی وجوہات اور تشخیص اب تک نہیں ہوسکی جس کے لئے بلاتاخیر تفصیلی طبی تحقیق درکار ہے تاکہ پلیٹ لیٹس میں کمی کے محرکات کا پتہ چلایا جاسکے۔
Mr. Sharif’s critical unstable clinical picture warrants aggressive management.
His Platelets count is again on the decline. The underlying cause & a definitive diagnosis is unestablished requiring further extensive clinical work-up without delay.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 5, 2019
نوازشریف کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ اسٹیرائیڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھاؤ ہے اور فی الحال ان کو شوگر کی زیادتی کا سامنا ہے جب کہ انہیں دل اور گردوں سمیت کئی امراض بھی ہیں۔
ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق میڈیکل بورڈ آج پھر نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی حراست میں میاں نوازشریف کی طبیعت 21 اکتوبر کو خراب ہوئی تھی اور ان کے پلیٹلیٹس میں اچانک غیر معمولی کمی واقع ہوئی تھی جس کہ بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔