سنی لیون بنیں سپر ہیرو

سنی لیون بنیں سپر ہیرو
بالی ووڈ کی مشہوراورسرخیوں میں بنی رہنے والی اداکارہ سنی لیونی ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں سنی لیونی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنی لیونی کا ایک سپرہیرو والا اندازدیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس ویڈیو میں سپرہیرو کے رول کو کورے کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سنی لیونی نے بلیک کلر (سیاہ رنگ) کی ڈریس پہنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہر جل رہا ہے اورسنی لیونی اسے بچانے گئی ہیں۔ وہیں کچھ عرصہ پہلے سنی لیونی ایک اور خبر کو لے کر سرخیوں میں آ گئیں تھی۔


سنی لیونی کی مقبولیت دن بدن مزید بڑھتی جارہی تھی۔ گوگل ٹرینڈس انالیٹکس کے مطابق سنی لیونی کے بارے میں سب سے زیادہ اگرکچھ سرچ کیا جاتا ہے تو وہ تھی ان کی ویڈیو، جسے لوگ اپنے اپنے مرضی کے مطابق سرچ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی بایوپک 'کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی' کو بھی بہت سرچ کیا جاتا تھا۔