پاکستان میں چھاتی کے سرطان یعنی بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور اس مرض کے شکار افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔
مہم کے تحت ملک کے کسی نہ کسی بڑے شہر کی سب سے معروف جگہ کو گلابی کیا جاتا ہے۔ ماضی میں مزار قائد اور اسلام آباد کی فیصل مسجد کو گلابی کیا گیا۔ اس سال لاہور کے مینار پاکستان کو منتخب کیا گیا اور اسے بھی گلابی کیا گیا۔
مینار پاکستان کو گلابی کر کے چھاتی کے سرطان یعنی بریسٹ کینسر کے مرض سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین بریسٹ کینسر سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہیں جب کہ اس مرض سے سالانہ 40 ہزار اموات ہوتی ہیں۔