تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا

تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا
یاد رہے کہ حال ہی میں فرانس کے متنازعہ میگزین چارلی ہیبڈو میں حضرت محمدﷺ کے خلاف کارٹون شائع کرنے کے خلاف کل تحریک لبیک پاکستان کی فیض آباد انٹر چینج کی جانب نکالی جانے والی ریلی نے آج فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دینا تھا۔

نیا دور کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد دھرنے کو ختم کر دیا گیا ہے۔

کل رات دھرنے کے شکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ کی مجبوریوں کا احساسِ ہے مگر یہ ناموس رسالت کا مسلہ ہے۔ آپ سے کنٹینرز لگانے کی پوچھ ہو گی، لوگ گاڑیوں کے اندر پتھر رکھ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے۔ ہم تو ناموس کے نام پر آپ کے پاس آئے ہیں،ہم فیض آباد کے پل پر اس لئے جانا چاہتے ہیں کہ یہاں ہماری یادیں ہیں۔ ُانکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

کل نکلنے والی ریلی کے شرکا کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور فرانس کے سفیر کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اس اقدام کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں۔ ٹی ایل پی نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر فرانس باز نہ آیا تو ہم عالمی جنگ کا اعلان کر دیں گے۔