جب سے بزدار حکومت قیام میں آئی ہے تب سے ہی اسکے جانے کی باتیں ہر طرف چل رہی ہیں۔ فرق صرف اتنا آتا ہے کہ صورتحال کے مطابق ان افواہوں اور اطلاعات کی شدت میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ اب کیا کریں کہ ہر بحران میں بزدار سرکار نا اہلی کے ایسے کارنامے سر انجام دیتی ہے کہ انکا دفاع کسی کے لئے بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اب عثمان بزدار کے وائرس کی صورتحال کو لے کر فضائی جائزے کو ہی لے لیجئے۔ سوشل میڈیا صارفین کے لئے وائرس کے لئے فضائی جائزے کی ضرورت سمجھ سے بالا تر ہے۔
اب ایسے میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے ایک پر اسرار ٹویٹ کی ہے جس میں اشارہ دیا ہے کہ پنجاب حکومت کا انتظام اب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ اور ساتھ ہی نام لئے بغیر عثمان بزدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی شخصیت نے اپنی ساکھ بچانے کے لئے فضائی دورے کی خبر لگوالی ۔
https://twitter.com/arifhameed15/status/1246351933281128448
انہوں نے لکھا کہ پنجاب حکومت کا عملاً انتظام کس نے “سنبھال” لیا؟ روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لی جانے لگی۔اہم افسروں کو مختلف اداروں کی زمہ داریاں مل گئ ۔سیاسی شخصیت نےخود کو میڈیامیں زنده رکھنے کے لیے صبح صبح فضائی جائزه کی خبر بنالی۔
کرونا وائرس کے دوران پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی پر سب نے سوال اٹھائے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور ان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب چینی آٹا بحران میں پنجاب کابینہ کے ویزر خوراک سمیت دیگر افراد کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔