'چینی آٹا بحران' رپورٹ میں نام،وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری وزارت سے مستعفی 

'چینی آٹا بحران' رپورٹ میں نام،وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری وزارت سے مستعفی 
 وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے گندم بحران سے متعلق نام آنے پروزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔  

وزیرخوارک پنجاب سمیع اللہ چوہدری سے منسوب ہاتھ سے لکھا گیا ایک بیان نما استعفیٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جناب وزیر اعلٰی پنجاب،  وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈا کی تکمیل کے لئے ایسی ہزارزارتیں قربان کرنے کے لے تیار ہوں گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک کے اندر اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، جس کی وجہ سے میں اپنے منصب، وزارت سے رضا کارانہ طور پر مستفعی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفی بھجوادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہر فورم پر خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار ہوں،جب تک میں خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو اس عہدے کے لئے اہل نہیں سمجھتا

اس حوالے سے خبریں ہیں کہ اعلیٰ سطح کے دو بیوروکریٹس نے بھی استعفے بھجوا دیئے ہیں۔