'گندم کی امپورٹ رواں دہائی کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا'

نگران حکومت کے دور میں بہت ساری وزارتوں میں کئی گھپلے ہوئے جن سے متعلق تفصیلات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گی۔ گندم سکینڈل کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ابھی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی تھی اور گندم سے بھرے جہاز پاکستان کی بندرگاہ پر پہنچ بھی چکے تھے۔

'گندم کی امپورٹ رواں دہائی کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا'

اگرچہ گندم امپورٹ کا فیصلہ نگران حکومت کے دور میں ہوا مگر خبریں یہ بھی ہیں کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی 98 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی گئی ہے۔ حکومت نے اس کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ اس سکینڈل میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ گندم سکینڈل رواں دہائی میں ممکنہ طور پر پاکستان کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا۔ اس کے باعث کسانوں کو 400 سے 500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ یہ کہنا ہے مبشر بخاری کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں صحافی شاہد میتلا نے کہا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دور میں وزیر اعظم ہاؤس میں بہت سارے لوگ رشوت وصول کرنے کے لیے بٹھائے گئے تھے۔ اس دوران بہت ساری وزارتوں میں کئی گھپلے ہوئے جن سے متعلق تفصیلات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گی۔ گندم سکینڈل کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ابھی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی تھی اور گندم سے بھرے جہاز پاکستان کی بندرگاہ پر پہنچ بھی چکے تھے۔

سجاد انور کے مطابق موجودہ حکومت نے انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی کوشش کی اور ڈپٹی وزیر اعظم بنانا چاہا، لہٰذا گندم سکینڈل میں ان کی ضرور بچت ہو جانی ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت کا بھی اس سکینڈل میں پورا پورا کردار ہے۔ اس حمام میں سبھی ننگے ہیں۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔