انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں نگران وزیراعظم کی تقرری پرحتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔ان کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔

وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوبھجوا دی ہے جبکہ شہباز شریف نے مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ اداکیا۔

 ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے مطابق نگراں وزیر اعظم کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔