عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اقدام آئینی بغاوت، ہیومن رائٹس واچ

عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اقدام آئینی بغاوت، ہیومن رائٹس واچ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی بغاوت قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اقدام پاکستانی شہریوں کو اپنی حکومت کے انتخاب کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ اس اقدام نے پاکستان کو سنگین آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر نے اسے تحلیل کردیا۔