بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اندراج مقدمہ کے بعد ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
https://twitter.com/GretaThunberg/status/1356694884615340037
سویڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنما گریٹا تھنبرگ نے بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔
اس ٹویٹ کے بعد اُن کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
https://twitter.com/GretaThunberg/status/1357282507616645122
گریٹا نے اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔
گریٹا نے لکھا کہ ’پرامن کسان مظاہرین کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت، دھمکی اس حمایت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔‘
سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن کی بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے کے خلاف دہلی پولیس کے سائبر سیل نے ان پر سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔