پی ٹی ایم کے کارکنان کو پشاور میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی ایم ارمان لونی کی برسی کے موقع پر کل سائنس کالج پشاور کے ساتھ ملحقہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔
جلسے سے ایک دن قبل تیاریوں کے سلسلہ میں پی ٹی ایم کے کارکنان جلسہ گاہ پہنچے تو پولیس اور با اثر افراد نے انہیں روک کر زد و کوب کیا ، گالیاں دیں اور کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں جلسے کی کیمپین کرنے والی دو گاڑیوں کو بھی حراست میں لے کر گاڑیوں میں موجود افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے مرکزی کور کمیٹی کےدو ممبران زبیر شاہ آغا اور مولا بہرام ، سرور خان و دیگر ممبران شامل ہیں۔