Get Alerts

امریکی جریدے کو انٹرویو عمران خان پھنس گئے | پنجاب اور کے پی میں الیکشن

امریکی جریدے کو انٹرویو عمران خان پھنس گئے | پنجاب اور کے پی میں الیکشن
عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے لیے 90 دن انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کو مخصوص صحافیوں اورٹک ٹاکرز کو انٹرویو دینے کی عادت ہو گئی ہے، ان کو نیویارکر کے صحافی کو انٹرویو دینے کی کیا ضرورت تھی، فوزیہ یزدانی

عمران خان کے انٹرویو میں تضاد تھا کہ وہ ایک طرف تو قانون کی بالادستی پہ مغرب کی مثال دیتے ہیں مگر دوسری طرف وہ خواتین کے حقوق پہ پاکستان کے کلچراور معاشرے کی بات کرتے ہیں،مران خان کا انٹرویو تضادات سے بھرپورتھا، عنبر شمسی

عمران خان مغربی ملکوں کی شخصی آزادی کی بات کرتے ہیں مگراپنے ملک کے اندر وہ والی آزادی صرف اپنی ذات کو دیتے ہیں، یہ آزادی عوام کے لیے نہیں ہے۔ عمران خان پاکستان کے غیر جانبدار صحافیوں کو انٹرو کبھی نہیں دیں گے، مرتضی سولنگی

عورتوں پر ظلم کرنا اور ان کے حقوق سلب کرنا پشتونوں کی روایت نہیں ہے، اس کام کو کسی ایک قوم کے ساتھ منسوب نہیں کیا جا سکتا، یہ ایک سوچ کا نام ہے ، عمران خان بھی اسی سوچ کے حامل شخص ہیں، مزمل سہروردی