سیاسی حلقے اس وقت گومگو کی کیفیت میں ہیں، سب کی نظر الیکشن ڈے پر نکلنے والے پی ٹی آئی کے ووٹر پر ہے کہ وہ کتنی بڑی تعداد میں نکلتا ہے۔ اگر پی ٹی آئی کا ووٹر نہیں نکلتا تو ٹرن آؤٹ کم رہے گا اور اس کا فائدہ ن لیگ کو ہو گا۔ سرپرائز صرف اسی صورت میں آ سکتا ہے اگر پی ٹی آئی کا سارا ووٹر باہر نکلے اور ووٹ ڈالے۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ پی ٹی آئی کے امیدواروں اور انتخابی نشان سے متعلق کنفیوژ ہوں گے۔ ایسا نہیں کہ پی ٹی آئی کوئی انقلاب برپا کر دے گی۔ یہ کہنا ہے تجزیہ کار جاوید فاروقی کا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں صحافی نوخیز ساہی نے کہا این اے 46 اسلام آباد ون میں ن لیگ کے انجم عقیل کی پوزیشن مضبوط ہے۔ این اے 47 اسلام آباد ٹو میں ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر میں مقابلہ ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کی انتخابی مہم اچھی رہی ہے۔ این اے 48 اسلام آباد تھری میں بھی مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے ساتھ ہو گا۔ راولپنڈی میں ن لیگ کے اپنے رہنماؤں کے مابین اختلافات ہیں۔
میزبان مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔