اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ 10 فروری کو اگر اللہ تعالیٰ نے الیکشن میں کامیابی دی تو پاکستان ٹینس کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دوں گا۔ میرا مقصد عہدے کے ذریعے شہرت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ملک کی خدمت کرنا ہے۔ صدارت ملنے کے بعد 10 سال کا پلان تیار کروں گا۔

اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن 10 فروری کو ہوں گے۔

اعصام الحق قریشی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑیں گے جبکہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن 10 فروری کو ہوں گے۔ آرمی، ایئر فورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں نے اعصام الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔ٹینس کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے بطور کھلاڑی ملک  کا نام روشن کیا اور مستقبل میں پاکستان کو جیت کی ڈگر پر لے کر جاؤں گا۔ خواہش ہے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت کی۔ اب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کا امیدوار ہوں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔