Get Alerts

پاکستان کی 10سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیت لیا

پاکستان کی 10سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیت لیا
پاکستان کی دس سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر۔14 ٹائٹل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی بار کسی ایشین انڈر۔14 کا ٹائٹل جیتا ہے۔تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر۔14 کے فائنل میں ہانیہ منہاس کا مقابلہ تاجکستان کی انیسا سے ہوا۔ہانیہ نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ڈبل ایونٹ میں بھی ہانیہ منہاس تاجک کھلاڑی کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

یا د رہے کہ اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

ہانیہ منہاس کی جیت کے بعد پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی نے بتایا کہ پاکستان نے پہلی بار ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) چیمپئن شپ کا انڈر 14 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ہانیہ نے چیمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔