مسلم لیگ ن سے جہانگیر ترین گروپ کی قربتیں بڑھنے کے باعث حکومتی جماعت کے لوگ پارٹی چھوڑنے لگے، 2 اہم اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیل کے مطابق لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
دونوں اراکین نے اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔ لیگی رہنما اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/PTIPoliticsss/status/1533649244367773697?s=20&t=vUaeeVKfJ7zLe4AvCqvGAA
عمران خان کیساتھ ملاقات میں ان دونوں لیگی رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
پیر اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو بدترین حالات کی طرف لے کر جا رہی ہے،ایسے میں پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف عمران خان کے پاس ہے۔
دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج سے تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔