حکومت نے رمضان سے قبل اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا

حکومت نے رمضان سے قبل اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا
مہنگائی ختم کرنے کے حکومتی دعووں کی اسکے اپنے اقدامات سے ہی نفی ہورہی ہے۔  رمضان سے قبل شہریوں کو مہنگائی کا تحفہ دودھ دہی کی قیمتوں میں دس دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ بیسن اور دالوں کی قیمتوں میں بھی  ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا سرکاری ریٹ 80 روپے فی کلو سے بڑھ کر 90 روپے فی کلو کر دیا گیا ہےدہی کا سرکاری ریٹ سو روپے سے بڑھا کر ایک سو دس روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ بیسن کا سرکاری ریٹ ایک سو سولہ روپے فی کلو کی بجائے ایک سو اٹھائیس روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہےدال چنا کا ریٹ 104 روپے سے بڑھا کر 114 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہےدال مسور کا ریٹ 110 روپے سے بڑھا کر 148 روپے کر دیا گیا ہے۔ دال ماش کا ریٹ 165سے بڑھا کر198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مونگ دال کا ریٹ 154 روپے سے بڑھا کر202 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔کالے چنے کا ریٹ 114روپے فی کلو سے بڑھا کر128روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔سفید چنا کا ریٹ ایک سو چار روپے فی کلو سے بڑھا کر ایک سو اٹھ روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔روٹی چھ روپے ،نان اور خمیری روٹی بارہ روپے میں ہی ملے گی