Get Alerts

گزشتہ ہفتے ملک میں 18 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 17 عشاریہ 5 پر پہنچ گئی

گزشتہ ہفتے ملک میں 18 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 17 عشاریہ 5 پر پہنچ گئی
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں اٹھارہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے ملک میں سالانہ مجموعی مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ پانچ پر پہنچ گئی۔

مہنگی ہونے والے اشیاء میں تازہ دودھ ، بکرے اور گائے کا گوشت ، آٹا، ٹماٹر، چینی، دال مونگ، ویجی ٹیبل گھی،خشک دودھ، گڑ، سرسوں کا تیل سمیت 18 اشیائے خوردنو ش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارے کے مطابق 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی جن میں انڈے، آلو، پیاز، لہسن، ایل پی جی اور دال چنا شامل ہے۔ ادارے کے جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات  کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 19.81 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 17.15 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لیے 16.23 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 16.40 فیصد رہی۔
ادارے کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا جن سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.05 فیصد ہوگئی۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور بچت بازاروں کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔