کرونا وائرس سے بالی ووڈ خوفزدہ، آئیفا ایوارڈز کی تقریب منسوخ

کرونا وائرس سے بالی ووڈ خوفزدہ، آئیفا ایوارڈز کی تقریب منسوخ
  کرونا وائرس کے خوف نے دنیا کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے اور دنیا کی رونقیں اس کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئیفا ایوارڈ کی تقریب کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبرفلمی ایوارڈز، آئیفا ایوارڈز کی انتظامیہ کے مطابق  تقریب کو کرونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئیفا فلم فیسٹیول کی سالانہ تقریب مارچ کے آخر میں ریاست مدھیاپردیش میں ہونا تھا جو کہ منسوخ کردی گئی ہے

۔اس حوالے سے یہ اہم ہے کہ  سعودی عرب نے بھی تاریخ میں پہلی بار عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی اور پھر اسے بڑھاتے ہوئے مطاف کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔ ایران میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔