پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں متعدد دائمی بیماریوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ کیا حکومت نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے پر رضامند ہے؟ تو اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔
نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ انشا اللّہ تعالیٰ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہمارے انڈیکٹرز بہت اچھے ہیں، ہم 28 درجے اوپر آگئے ہیں، اگر ہم نے ڈیلور کیا اور ساری صورتحال کنٹرول کر گئے تو یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔