تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا قتل ہوا ہے اور پولیس 115 روز گزرنے کے باوجود تاحال قاتلوں کا پتا نہیں چلا سکی۔
افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق 2 نامعلوم افراد نے پروفیسر ابرار کو رات کے وقت گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے پیٹ میں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس واقعے کی ایف آئی آر 28 اپریل 2020 کو ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن میں دفعہ 302 اور 34 کے تحت درج کی گئی لیکن 4 ماہ گزرنے کے باجود پولیس قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی اور نوجوان کے قتل کی تحقیقات سست روی کا شکار ہیں۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاقے ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا اندھا قتل، والدین 115 روز بعد بھی بیٹے کے قاتل کی تلاش میں @MaleehaHashmey @Wabbasi007 @MirPAK5 @Izhar2u @Razarumi @MashwaniAzhar @ImranKhanPTI @journalisthasan @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar @MirMAKOfficial pic.twitter.com/d3E47WaOWD
— Mansooraliikhan (@Mansooraliikha1) August 18, 2020