’ڈونلڈ ٹرمپ چِل کریں اور دوستوں کیساتھ فلم دیکھنے جائیں‘، گریٹا گھونبرگ نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

’ڈونلڈ ٹرمپ چِل کریں اور دوستوں کیساتھ فلم دیکھنے جائیں‘، گریٹا گھونبرگ نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا
 ’ ڈونلڈ ٹرمپ چل کریں اور صبر سے کام لیں‘ ماحولیات کی سرگرم گریٹا تھونبرگ نے انتخابات میں دھاندلی کے نعرے اور جیت کے دعوے کرنے والے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں صدر کےلیے مضبوط امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ دو روز سے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن ٹرمپ کی جانب سے کبھی انتخابات میں دھاندلی کا وعویٰ لگایا کیا ہے تو کبھی وہ قبل از وقت جیت کا اعلان کرتے نظر آتے ہیں۔

ٹرمپ کے دعووں پر ماحولیات کےلیے کام کرنے والی نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھونبرگ نے تنقید کے نشتر برسا دئیے۔ گریٹا تھونبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر ان کو تنزاً صبر اور حوصلے کا مشورہ دے دیا۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’بس اب گنتی روک دیں‘۔ جس پر گریٹا تھونبرگ نے کہا کہ ’ٹرمپ کو چاہئے کہ اپنے غصے پر قابو میں رکھنے کی کوشش کریں اور دوست کیساتھ کہیں فلم دیکھنے جائیں‘۔

https://twitter.com/GretaThunberg/status/1324439705522524162

 

ماحولیات کی سماجی کارکن نے کہا کہ ’ ڈونلڈ ٹرمپ تھوڑا صبر اور حوصلے سے کام لیں اور چل کریں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر گریٹا تھنبرگ کے لیے وہی ٹوئٹ کیا تھا جو آج گریٹا نے ٹرمپ کے لیے کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ گریٹا کی طرف سے اٹھائے گئے ماحوالیاتی مسائل کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں انتخابی میدان گرم ہے اور دو روز گزرنے کے باوجود ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی طور پر التواء کا شکار ہیں۔