مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1456977473665572867?s=20
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہنگائی کے حالیہ طوفان اور غریبوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017ء والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) عوام کے احساسات کی ترجمانی اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1456976296882237448?s=20
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہے۔ آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟