وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے حالیہ انٹریو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق افسر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ان کو اس لئے ہٹایا گیا کیونکہ وزیر اعظم کی نظر میں وہ ایک نا اہل اور نا لائق افسر تھے۔ ان خیالات کا اظہار ونہوں نے شاہزیب خانزادہ کے شو میں سوال کے جواب میں کیا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ بشیر میمن نے آصف زرداری کے خلاف بنائی گئی جے آئی ٹی کی قیادت کی اور وہ سنیئر ترین افسر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس بات کی تائید ہوگئی کہ آصف زرداری کے خلاف فیصلہ درست ہوا تاہم اس کیس کو انہوں نے درست نبھایا ہوگا۔ اینکر نے استفسار کیا کہ اگر وہ آپکے خلاف بولیں تو کیا وہ نا اہل ہوئے جس پر انہوں نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔