یاد رہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کچھ سازشی نظریات زیر گردش ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس انسان نے ہی تخلیق کیا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ 5G موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ پھیل رہا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو انسانی تخلیق قرار دینا یا اسے فائیو جی سے منسلک کرنا غلط ہے اور حیاتیاتی طور پر یہ ناممکن ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان نظریات کے ماننے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرونا وائرس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کر کے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کرونا وائرس پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔
عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس وبا کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے۔
یاد رہے کہ باکسر عامر خان سے قبل ہالی وڈ اداکار ووڈی ہیرلسن نے بھی اس سازشی نظریے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
"Coronavirus hasn't come from China it is a man-made disease designed to kill the elderly and lower population levels." Amir Khan is a postdoctoral WhatsApp researcher at the Zaid Hamid School of Conspiracy Sciences. pic.twitter.com/yRwvTa1bZY
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) April 5, 2020