پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے پرانے کوچز کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی نئے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق کا نام سامنے آیا ہے۔
میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق مکی آرتھر کی جگہ لینے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ پی سی بی کے مجوزہ پلان کے مطابق ملکی کوچز اور غیر ملکی کوچز کو نئے سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ایک تجویز کے مطابق اگر اپنے معیار کے مطابق غیر ملکی ہیڈ کوچ سے معاملات طے نہ پا سکے تو مصباح الحق کو بیٹنگ کوچ کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دے دی جائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ہیڈ کوچ کی پوزیشن کا اشتہار دے گا جس کے بعد مختلف امیدوار ان عہدوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
بولنگ کوچ کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔