Get Alerts

پی سی بی کا مکی آرتھر کو گڈ بائے کہنے کا فیصلہ

پی سی بی کا مکی آرتھر کو گڈ بائے کہنے کا فیصلہ
پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی ہیں اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے تمام کوچنگ اسٹاف کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔

کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار جاری کرے گا۔