بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کرنا چاہتا تھا، مکی آرتھر

بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کرنا چاہتا تھا، مکی آرتھر
جیت کے بعد مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کے خلاف مسلسل تنقید کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور ٹیم کے ناقدین سے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شاندارجیت ٹیم پر حملے کرنے والوں کو جواب ہے اور امید ہے کہ اس جیت کے بعد تنقید کرنے والے لوگ کچھ روز کیلئے خاموش ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقا کیخلاف میچ کےبعد پریس کانفرنس میں مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور شائقین کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے کھلاڑی بہت دکھی تھے۔بھارت سے شکست کے بعد شدید ذہنی دباؤ کےباعث میں خود خودکشی کرنا چاہتا تھا۔

آرتھر نے کہا کہ ایک ہفتے بعد صورتحال بدل چکی ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دےکرکچھ لوگوں کےمنہ بندکردیے۔ گرین شرٹس کسی بھی ٹیم کوہرا سکتے ہیں چاہے وہ نیوزی لینڈ ہو،افغانستان یا بنگلا دیش۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے گرین شرٹس پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 شکست دے کر شاندار کم بیک کیا تو شائقین کرکٹ کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے اور تنقید کرنے والے مداح بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ 26 جون بروز بدھ کو ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔