Get Alerts

آدھی رات کو گھر سے نکلنا لڑکی کے لئے جرم بن گیا: نشے میں دھت اوباش نوجوانوں نے کپڑے اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

آدھی رات کو گھر سے نکلنا لڑکی کے لئے جرم بن گیا: نشے میں دھت اوباش نوجوانوں نے کپڑے اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

راولپنڈی میں چار نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے جو کہ اب وائرل ہوئی ہے۔ راولپنڈی کے علاقہ سید پوری گیٹ میں رات کے آخری پہر مبینہ طورپر نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ تاہم اس حوالے سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ واقعے کے کئی ماہ بعد اب سوشل میڈیا اور میڈیا کے دباؤ پر واقعے کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن ملزمان گرفتار نہیں  ہوسکے۔


تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جیو نیوز کو دیے گیے ایک بیان میں اسکا کہنا ہے کہ رات دو بجے کا ٹائم تھا جس وہ گلیوں میں چلتی جارہی تھیں، آگے  ڈھکی محلے کے باہر چار لڑکے  تھے جنہوں نے اس کے ساتھ زبردستی کی اور مارا  بھی۔


پولیس نے کئی ماہ بعد بھی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو پولیس کی ریڈنگ پارٹی کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جنگ کے مطابق  ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروالیں ہیں۔

ملزمان نہ صرف گرفتاری سے بچ نکلے بلکہ 7 اگست تک عبوری ضمانت بھی کروالی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرکے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔