شیخوپورہ: تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ اجنیانوالہ میں اوباش نے محنت کش نعیم مسیح کی 15 سالہ بہن (س) کو زبردستی اغوا کرنے کے بعد اپنے ڈیرہ پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
لڑکی ملزموں کے چنگل سے چیختی چلاتی ہوئی گھر پہنچ گئی، پولیس نے کئی روز بعد مقدمہ تو درج کر لیا مگر اب ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی بلکہ الٹا ملزم علی رضا شاہ اپنے بھائیوں علی اکبر، سجاد شاہ کے ہمراہ صلح کیلئے دباؤ ڈالنے کی خاطر ان کے گھر کے باہر آ کر ہوائی فائرنگ کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
معاملے پر محنت کش اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گیا جہاں اس نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزم کی گرفتار ی ہمیں انصاف کی فراہمی اور تحفظ کیلئے احکامات جاری کریں وگرنہ ہم علاقہ سے نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے ۔