Get Alerts

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم کے لیئے بھارتی فینز کی دل کھول کر تعریفیں اور دعائیں

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم کے لیئے بھارتی فینز کی دل کھول کر تعریفیں اور دعائیں
ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج ہوئے جس میں پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے۔ تاہم وہ ہار کر بھی پاکستانیوں کے دلوں کو جیت گئے ہیں۔ تاہم لگتا یہ ہے کہ بھارتی عوام کو بھی ارشد ندیم بھا گئے ہیں۔ جہاں پاکستان سے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے لیئے تعریف و توصیف کے کلمات بھارت کی طرف جا رہے ہیں وہیں ایک بڑی تعداد میں بھارتی عوام ارشد ندیم کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔  یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

سماجی  و سیاسی مسائل کے حوالے سے اپنے مخصوص انداز میں تجزیوں کے لیئے معروف   سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سعدیہ احمد  نےایک ٹویٹ میں لکھا کہ  جنوبی ایشیائی ٹوئٹر پر دونوں ممالک کے درمیان محبت کا تبادلہ دیکھتے ہی میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ پاکستانی نیرج چوپڑا کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ہندوستانی ارشد ندیم کی تعریف کر رہے ہیں۔ ہم نے نفرت میں یہ سب نہیں کھویا۔

https://twitter.com/khwamkhwah/status/1424025253869539329

اس کے جواب میں صابر حسین نے لکھا کہ آج ہی ایک سکھ دوست کی دوکان سے جلیبیاں خریدنے گیا یہی باتیں۔ اللہ کرے خطے سے نفرت ختم ہو جائے اور لوگ احترام و پیار سے رہیں۔ بھارت سے وکاس یادو نے  لکھا کہ جی ہاں ندیم نے زبردست کھیلتے ہوئے ٹاپ 5 میں ختم کیا! زیادہ مشق کے ساتھ وہ اپنا فاصلہ آسانی سے 3-4 میٹر تک بڑھا سکتا ہے .. اور میں نے ابھی چیک کیا کہ وہ 24 سال کا ہے۔

https://twitter.com/vk16786/status/1424039608925364224

بھارتی صارف  مینا پال نے کہا کہ آپ اس حقیقت کے بارے میں بالکل درست ہیں کہ انسانیت ایک ہے اور ہم سب ایک جیسے ہیں بدقسمتی سے ، انسان ساختہ نرگسیت بھی ہے جس نے ہمارے درمیان ایسے تفرقہ انگیز اختلافات پیدا کیے ہیں کہ محبت اور امن کی روشنی کبھی روشن نہیں ہوئی۔

معروف صحافی اور نیا دور کے ایڈیٹر انچیف رضا رومی سے منسوب  فیس بک پیج سے جب نیرج چوپڑا کی تصویر شائع کی گئی تو وہاں موجود بھارتی صارفین نے جہاں نیرج کی تعریف کی تو وہیں وہ ارشد ندیم کو سراہنا بھی نہیں بھولے  جتندر سونو نے کہا کہ ارشد ندیم ضرور  طلائی کا تمغہ حاصل کریں گے، محنت جاری رکھیں

 

دلچسپ یہ ہے کہ بی بی سی ہندی نے لکھا کہ نیرج چوپڑا کے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد جہاں ہندوستان میں جشن کا ماحول ہے وہیں پاکستان سے بھی انہیں مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔
پاکستانی صحافی شیراز حسن نے نیرج چوپڑا کے بارے میں لکھا ہے ، "نیرج چوپڑا ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں۔ سونے پر مبارکباد۔ وہ واقعی اس کا مستحق تھا۔ بہت شاندار۔ اب ہم جانتے ہیں کہ ارشد ندیم آپ کو اپنا ہیرو کیوں کہتے ہیں۔

https://twitter.com/ShirazHassan/status/1423982095584608259

ایک صارف نے آنسوؤں کے ایموجی کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ یہ خوشی کے آنسو ہیں۔ وہ لکھتے ہیں ، "ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار مجھے اولمپک ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں سونا ملا۔ نیرج چوپڑا آپ ایک اسٹار ہیں۔ پاکستان کی طرف سے محبت اور مبارکباد۔ آپ نے یہ کیا۔"

انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ جس میں انہوں نے کہا ، "ایک چھوٹے سے گاؤں سے ٹوکیو میں سونے کا تمغہ جیتنے پر تمام پاکستانیوں کی طرف سے سلام۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ارشد ندیم نہ جیت سکے ، ہمارے ہمسائے ملک کے نیرج چوپڑا جیت گئے ہیں ، لہذا ہمیشہ کی طرح ہم پاکستانیوں کو بہت بڑا دل۔ یہ بہت بڑا ہے ، ہم آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ اپنے ملک کے نام پر کامیابی حاصل کرتے رہیں۔