ایسا ہی ایک کیلا میامی کی آرٹ بیسل نامی گیلری میں ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں رقم ایک کروڑ 80 لاکھ کے برابر ہے۔ اس کے بعد دوسرا کیلا بھی اتنی ہی رقم میں فروخت ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس فن پارے کو اطالوی فنکار موریزیو کیٹلان نے بنایا تھا اور اسے ’کامیڈین‘ کا نام دیا گیا تھا۔
موریزیو پہلے کانسی اور دیگر دھاتوں سے کیلا بنانا چاہتے تھے لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی اور اس کے بعد انہوں نے ایک دکان سے تین کیلے خریدے اور انہیں آرٹ گیلری میں ٹیپ سے چپکا دیا۔
ایک کیلا ایک خاتون نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا اور دوسرا ایک مرد نے اتنی ہی قیمت میں خرید لیا۔ لیکن توقع ہے کہ تیسرا کیلا اس سے بھی مہنگا فروخت ہوگا جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔
A banana duct-taped to a wall was sold for $120,000 at Art Basel Miami https://t.co/1tSqs6AbFM pic.twitter.com/pzH06RnBwq
— CBS News (@CBSNews) December 6, 2019
آرٹ بیسل گیلری کے مالک ایمانویل پیروٹِن نے کہا کہ انہیں اس کی توقع نہیں تھی اور ان کے خیال میں یہ ایک معجزہ ہے۔
فن اور آرٹ کے ناقدین کے مطابق یہ فن پارہ اس وجہ سے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوا ہے کیونکہ موریزیو خود ایک بہت بڑے اور مشہور فن کار ہیں۔