Get Alerts

مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیوں گئیں؟

مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیوں گئیں؟
ہاؤس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیش آیا، جب مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بیک وقت پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی رومز میں ہوئے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رکن مائزہ حمید غلطی سے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جا پہنچیں۔ جہاں سیکیورٹی عملے نے انہیں آگاہ کیا کہ میڈم مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے۔

مائزہ حمید کو آتا دیکھ کر پی ٹی آئی کی رکن شاندانہ گلزار نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسی میٹنگ میں ہی آجائیں ایک ہی بات ہے، جس پر مائزہ حمید مسکراتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں چلی گئیں۔