نیا دور نیوز ڈیسک:۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے ای آفس کو اس بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یکم جنوری 2025 سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے مابین رابطے کے لئے کاغذ کا استعمال ترک کر دیا گیا اور تمام فائلز موومنٹ اور دیگر خط و کتابت صرف ای-آفس استعمال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 21 وزارتوں ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ سو فیصد کر دیا گیا ہے۔
ای آفس کے نفاذ سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ اسٹیشنری اور پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو فائدہ بھی پہنچے گا۔ ای آفس کے نفاذ سے وزیر اعظم آفس میں سمری کی پراسیسنگ کا دورانیہ اب زیادہ سے زیادہ صرف تین دن تک محیط ہو چکا ہے۔
ری فربشڈ گوگل کروم بکس خریدنے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر اسکولوں اور کالجوں کے لئے ری فربشڈ گوگل کروم بکس کی خریداری، حصول کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈینینس کے سیکشن 21ـ اے کے تحت استثنیٰ دے دیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان کروم بکس کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کروایا جائے۔
اٹلی کی وزیر اعظم تنقید کی زد میں گھرے ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئیں
جارجیا میلونی نے ناقدین کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ جو لوگ کل تک ایلون مسک کو ایک ذہین فرد سمجھتے تھے، آج انہیں ایک عفریت قرار دے رہے ہیں، صرف اس لیے کہ انہوں نے ایک ایسی سیاسی سمت کا انتخاب کیا ہے جسے کچھ لوگ غلط سمجھتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ ایسے طریقے سے سوچنے سے گریز کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جارجیا میلونی کو ایٹلانٹک گلوبل سیٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی ایسی شخصیت کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کا باطن اس کے ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس کی ایلون مسک نے تردید کی تھی۔