Get Alerts

پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی خبریں، مفتاح اسماعیل کا بیان بھی سامنے آگیا

پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی خبریں، مفتاح اسماعیل کا بیان بھی سامنے آگیا
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی سمری تیار کی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ پری بجٹ سیمینار میں میں نے پیٹرولیم کی قیمتوں پر بات بھی نہیں کی۔ ان ٹکرز کو چلانے والے چینلز اپنے ناظرین کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور نہ ہی قیمتوں میں اضافے کی کوئی سمری یا منصوبہ ہے۔ خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مزید قیمتیں بڑھانے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

https://twitter.com/MiftahIsmail/status/1534170780564860934?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1534170780564860934%7Ctwgr%5Ehb_1_10%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F70623%2F

خبروں کے مطابق حکومت کا منصوبہ ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 25 روپے کا اضافہ کر دیا جائے تاہم اب خود وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے رواں ماہ 2 جون کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے اضافہ کر دیا تھا۔ اس اہم فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن عالمی مہنگائی کی وجہ سے ریٹس بڑھائے جا رہے ہیں۔ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 جبکہ لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا 40 روپے اور چینی 70 روپے تک پورا سال فروخت ہو گی، چینی اور آٹے کی قیمتوں پر سبسڈی ملتی رہے گی۔ چاول دال اور گھی کی سبسڈی بھی کچھ عرصہ چلے گی۔