پیمرا نے عورت مارچ کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کےنام بھیجے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چینلز پر یہ لازم ہے کہ وہ عدالتی حکم کے مطابق عورت مارچ میں کسی بھی قسم کے نازیبا،فحش اور اخلاق باختہ نعروں کو نشر نہیں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا اخلاق سوز مواد یا مناظر بھی نشر نہیں کئے جائیں گے۔ پیمرا نے اپنے حکم نامے میں لاہور ہائی کورٹ کے عورت مارچ کے حوالے سے فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔