اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام

راولپنڈی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرینیڈ اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے ہیں۔ میں گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی شب سینٹرل جیل اڈیالہ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو بارودی مواد اور جیل کے نقشے سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جدید ترین ہتھیاروں بشمول دھماکہ خیز مواد، دیسی ساختہ بم اور جیل کا نقشہ سمیت گرفتار کیا۔

راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اورسی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

راولپنڈی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرینیڈ اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے ہیں۔ میں گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینٹرل جیل راولپنڈی اس وقت گنجائش سے دوگنا قیدیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں 2200 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت جیل کے اندر 7 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت گنجائش سے دوگنا زائد قیدی موجود ہیں، سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی اسی جیل میں قید ہیں۔