'عمران خان کو قتل کروانے کی کوشش جاری، ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہو گی'

شعیب شاہین  نے الیکشن کمیشن پر  انتخابی نتائج میں ردوبدل کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ اپلوڈ کئے گئے فارم 45میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی۔ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کرکے مجھے ہرا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی اس ٹیمپرنگ پر کیس کریں گے۔

'عمران خان کو قتل کروانے کی کوشش جاری، ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہو گی'

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قتل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔

راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ روز پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی اسی جیل میں قید ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہو گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

شعیب شاہین  نے الیکشن کمیشن پر  انتخابی نتائج میں ردوبدل کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی اس ٹیمپرنگ پر کیس کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ سٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے۔ ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں۔

شعیب شاہین نے کہاکہ دو دن پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 اپلوڈ کئے۔ اب حال یہ ہے کہ فارم 45والی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی۔ اپلوڈ کئے گئے فارمز میں کمال کی چوری کی گئی۔ میرے ایک پولنگ سٹیشن پر میرے مخالف کے ووٹوں کو 168کو 468کر دیا۔ 

ان کا کہناتھا کہ یہ جیل میں بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اپلوڈ کئے گئے فارم 45میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی۔ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کرکے مجھے ہرا دیا گیا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا ہمارے، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں۔ ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی۔ عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے۔ واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔