پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت سے یہ یقینی بنانے کی درخواست کی ہے کہ ٹیلی وژن چینل اپنی نشریات میں رمضان المبارک کے لئے عقیدت و احترام کا مظاہرہ کریںاور علمائے دین کو ان پروگراموں میں مدعو کریںقرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوبز کی شخصیات کا رمضان نشریات کی میزبانی کرنا خوش آئند نہیں ہےجن کی اسلامی عقائد پر کوئی دسترس نہیں ہوتییہ قرارداد رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی عائد کرنے کے لئے پیمرا کو بھی ارسال کی گئی ہےلیکن میڈیا کی نگرانی کے ادارے نے فی الحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیاحالیہ برسوں کے دوران، فہد مصطفیٰ، عائشہ عمر، حمزہ علی عباسی جگن کاظم، صنم بلوچ اور عمران عباس کے علاوہ شوبز کی متعدد شخصیات رمضان نشریات کی میزبانی کرتی نظر آئی ہیں ناظرین کے درمیان اس معاملے پر اختلاف پایا جاتا ہے کچھ کا خیال ہے کہ شوبز شخصیات کے ان پروگراموں کی میزبانی کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن کچھ کا نقطہ نظر پنجاب اسمبلی کے قانون سازوں سے ہم آہنگ ہے