سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کے لیے ان سے ملک کے ایک معروف ٹی وی چینل نے رابطہ کیا ہے۔ حریم شاہ نے سوال کیا کہ کیا آپ مجھ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔
I have been approached by a Leading TV Channel to host their 2020 Ramadan transmission .. Do you want to see me host it? Share your thoughts.
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) March 30, 2020
واضح رہے کہ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ چند دنوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں تاہم انہیں یہ شہرت عام ویڈیوز کے بجائے سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے حاصل ہوئی ان اہم شخصیات میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی اہم حکومتی شخصیات سے دوستیاں ہیں جو تنازعات کے باوجود حریم شاہ کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شناختی کارڈ کے ذریعے معلوم ہوا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے اور مذکورہ شناختی کارڈ کے مطابق وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کی رہائشی ہیں۔ اسی شناختی کارڈ پر ان کی تاریخ پیدائش 28 دسمبر 1991 درج ہے۔