متنازع عالم دین مفتی عبد القوی ایک بار پھر اپنے ایک اور متنازع بیان کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ ان کے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایسا مشروب حلال ہے جس میں 40 فیصد سے کم الکوحل شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب علمائے دین کے لئے تباکو والا پان حلال رہا تو 40 فیصد سے کم الکوحل رکھنے والا مشروب عام مسلمانوں کے لئے بھی حلال ہے۔
اسی انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشروب معدنی ذرائع سے کشید کیا گیا ہو تو 100 فیصد الکوحل بھی اس میں شامل ہو تو وہ حلال ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=21&v=6nO5wU78KMY&feature=emb_title
یاد رہے کہ مفتی عبد القوی اپنے نکاح کے بارے میں متنازع فتووں کی وجہ سے زیر بحث رہے ہیں۔ جب کہ موصوف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم نامزد ہیں جب مقتولہ قندیل بلوچ کے والد نے 2016 میں اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں مفتی عبد القوی کو نامزد کیا تھا تاہم ملتان کی عدالت سے مفتی عبد القوی نے ضمانت حاصل کر لی تھی۔
مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی اور علما و مشائخ کونسل کی رکنیت مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں منظر عام پر آنے کے بعد معطل کر دی گئی تھی۔