لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کو ٹھنڈی پرفارمنس دینے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔
گزشتہ روزمومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیاتھا جس پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔
حمائمہ نے مزید لکھا اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
https://www.instagram.com/p/Bz---BJn_WS/?utm_source=ig_embed