نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام ”خبر ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ جب تک ترمیم کا معاملہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک آئی پی پیز سکینڈل میں ملوث جہانگیر ترین سمیت تمام شخصیات کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔ جس پر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی خبر دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق جہانگیر ترین کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، اور وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کر کے بتا دیا ہے کہ آپ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔
وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کر کے بتادیا ہے کہ آپ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، عارف حمید بھٹی کا انکشاف@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @ImranKhanPTI @JahangirKTareen @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/wgYz10Byt7
— GNN (@gnnhdofficial) May 6, 2020
پروگرام میں مزید انکشاف کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آج کل کچھ پس پردہ مومنٹ ہو رہی ہیں جس پر نواز شریف راضی ہو چکے ہیں، اور نواز شریف کے راضی ہونے کے بعد چودھری برادران نیب کیخلاف سرگرم ہو گئے ہیں۔
تجزیہ کار کے مطابق جب چودھری برادران حکومتی کارکردگی پر عمران خان سے بات کرتے ہیں تو انہیں نیب کے نوٹس آتے ہیں جس پر انہیں نیب کا خوف ہے۔
نواز شریف کے راضی ہونے کے بعد چودھری برادران نیب کیخلاف سرگرم ہوگئے ہیں، عارف حمید بھٹی کا بڑا انکشاف@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @MoonisElahi6 @pmln_org @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/uULIYBkHGj
— GNN (@gnnhdofficial) May 6, 2020