Get Alerts

جنرل فیض عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا چاہتے تھے: عمران | علیم خان کے الزامات | مریم اٹک

جنرل فیض عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا چاہتے تھے: عمران | علیم خان کے الزامات | مریم اٹک
عمران خان نے جنرل فیض حمید سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ آپ کو آرمی چیف بنایا جائے گا، اس لئے آپ میری مدد کریں۔ آپ تین سال عہدے پر رہیں گے۔ اگلا الیکشن مجھے جتوائیں گے اور جب آپ کی ریٹائرمنٹ کی مدت قریب آئے گی تو میں آپ کو ایکسٹینشن دیدوں گا، نجم سیٹھی

جب جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تھے، وہ عمران خان کے پاس گئے اور ان سے جا کر کہا کہ پنجاب میں بڑے برے حالات چل رہے ہیں۔ ہمیں جو لنکس مل رہے ہیں وہ آپ اور آپ کی فیملی کے بہت قریب ہیں، نجم سیٹھی

میڈیا کے اندر موجود عمران خان کے ٹولے کو پشاور سے ہی ہدایات آ رہی ہیں۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ اپنا کام جاری رکھیں۔ اس حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دینا۔ ہم کسی نہ کسی طرح ان کو گھسیٹ کے نئے الیکشن کی جانب لے جانا ہے، نجم سیٹھی

پاک فوج میں جنرلز کی پوسٹنگ اور ٹرانفرسز کا وقت قریب آن پہنچا ہے جبکہ کچھ ریٹائر ہو جائیں گے اور اب ان کی جگہ پر تقرر وتبادلے ہونگے۔ ذرائع کہہ رہے ہیں کہ جنرل فیض حمید کو جلد جی ایچ کیو میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا، نجم سیٹھی