پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سیدشاہ محمد شاہ کوپاکستان مسلم لیگ ن کا نائب صدرنامزد کردیا جبکہ ان کی جگہ بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر مقرر کردیا۔
شہباز شریف نے پارٹی کے آئین کے آرٹیکل 13(b) کے تحت صدر مسلم لیگ ن کو دیے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں پارٹی رہنماوں کی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی جانب سےمنشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہے۔
منشور کمیٹی کا چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے جب کہ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفراللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی،اور بشیر میمن منشور کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ منشور کمیٹی میں راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، نزہت صادق، رانا مشہود، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر، ڈاکٹر افنان اللہ، بیرسٹر امجد سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مریم اورنگزیبم بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ بھی منشور بھی شامل ہیں۔